Ammendments in nab 2022


نئی حکومت کے ملزموں اورملزموں کےوکیلوں کی اپنےکیسوں کو سامنےرکھکر نیب قوانین میں ترامیم۔۔


پڑھئے اور سر دھنیے 

پہلی ترمیم۔۔

‏پہلی ترمیم کےمطابق نیب قوانین میں جتنی ترامیم ہوں گی وہ یکم جنوری1985سےلاگو ہوں گی،باقیوں کےعلاوہ اس ترمیم کاسب سےزیادہ فائدہ90کی دہائی سےلےکر ابتک شہبازفیملی کو ٹی ٹی کیسوں میں ہوگا۔۔


دوسری ترمیم۔۔

‏اس ترمیم کےبعد اب ملزم کے اہلِ خانہ مطلب گھروالوں کےاثاثےملزم کےاثاثےتصور نہیں ہوں گے۔۔

‏وہ تمام ملزمان جنہوں نےاپنےبیوی،بچوں،رشتہ داروں کےنام پر جائیدادیں بنا رکھیں اُن سب کی موج ہوگئی۔۔


تیسری ترمیم۔۔

‏اس ترمیم کےبعد کسی ملزم کو یہ بتانےکی ضرورت نہیں کہ اسکےاثاثہ جات جائز بلکہ ناجائز دولتوں،کرپشن سےبنائی جائیدادوں مطلب ناجائز اثاثوں کو ناجائز ثابت کرنا نیب کاکام۔۔

‏اب نیب ثابت کرتارہےقیامت تک


چوتھی ترمیم

‏ملزم کی جائیدادوں کی قیمت مارکیٹ ریٹ کی بجائےڈی سی ریٹ کےمطابق ہوگی،مطلب جائیداد ایک لاکھ کی،ڈی سی ریٹ ایک ہزار کا،اس سےاربوں کی جائیدادیں کروڑوں کی ظاہر کرکےملزمان پتلی گلی سےنکل جائیں گے


پانچویں ترمیم۔۔

‏دورانِ کیس ملزم اپنی کرپشن سےبنائی جائیدادمطلب متنازعہ جائیدادبیچ سکتا ہے،پہلےنیب کی اجازت کےبغیر جائیداد بیچی نہیں جاسکتی تھی،اب ایک طرف جائیداد پکڑی گئی دوسری طرف ملزم جائیداد بیچ کر فارغ۔۔


چھٹی اور سب سے مزے کی ترمیم۔۔

‏اگر نیب کیس ثابت نہ کر پایا تو متعلقہ نیب افسر کو 5 سال قید کی سزا،اب اسکے بعد کون سا بےوقوف اور پاگل نیب افسر ہوگا جو کسی طاقتور پر کیس بنائےگا ؟

 

Comments